امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تین اپریل کو وائٹ ہاؤس میں مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کر کے اس کی اطلاع دی۔وائٹ ہاؤس کی
جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں لیڈر اسلامک اسٹیٹ کے دہشت
گردوں کو شکست دینے کے علاوہ علاقے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کی
کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔